سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات 8 اور 14 فروری کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 12:23

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات 8 اور 14 فروری کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق 18 جنوری کو سندھ میں پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 21 جنوری تک جمع ہوں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 22 سے 23 جنوری تک مکمل ہوگی،فیصلوں کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 25 جنوری ہوگی، 27 جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹادی جائیں گی۔

دستبرداری کی آخری تاریخ 28 جنوری ہوگی، 8 فروری کو میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کارپوریشن، اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونگے، 14فروری کو یونین کمیٹی، یونین کونسل،ٹاون کمیٹی اور میونسپل کمیٹیوں پر انتخابات ہونگے۔