غزہ، حماس کارکن دوران تربیت شہید ہوگیا، القسام بریگیڈ کا اظہار افسوس

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:05

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والا نوجوان دوران تربیت جام شہادت نوش کرگیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں تربیتی کیمپ کے دوران تربیتی مشقوں میں مصروف ایک 22 سالہ مزاحمت کارایک حادثے کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔شہید ہونیوالے نوجوان کی شناخت ایوب الاخرس کے نام سے کی گئی ہے۔ القسام بریگیڈ اور حماس کی جانب سے اپنے کارکن کی حادثاتی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :