Live Updates

عمران خان کی عُمر شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنے کی ہے۔ پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 11:53

عمران خان کی عُمر شادی نہیں بلکہ اللہ اللہ کرنے کی ہے۔ پی پی پی رہنما ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی انگوٹھی کے چرچے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی عمر اب شادی کرنے کی نہیں ہے بلکہ اللہ اللہ کرنے کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اب عمر کے اس حصے میں داخل ہو چکے ہیں جس میں انہیں اللہ کو زیادہ یاد کرنا چاہئیے اور دعا پر یقین رکھتے ہوئے اللہ کی عبادت میں مشغول رہنا چاہئیے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی انگوٹھی کے خاصے چرچے رہے جس پر عمران خان نے مُسکرا کر صحافی کو جواب دیا کہ یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :