سخت سردی کی وجہ سے درختوں کے تنوں کی چھال پھٹ جاتی ہے،باغبان باغات کو ہلکا پانی ضرور لگائیں ، محکمہ زراعت پنجاب
ہفتہ 16 جنوری 2016 11:47
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ سخت سردی کی وجہ سے درختوں کے تنوں کی چھال پھٹ جاتی ہے جس کی وجہ سے بھی خوراکی ترسیل خصوصاََ پتوں کے ذریعہ بننے والے نشاستی یعنی کاربو ہائیڈریٹس پودوں کے تمام حصوں تک نہیں پہنچ پاتے اور پودوں کی صحت پر مضر اثرات پڑتے ہیں اور یہ کمزور ہو کر مائل بہ انحطاط ہو جاتے ہیں باغبانوں کو چاہیے کہ ایسی صورت حال میں باغات کو ہلکا پانی ضرور لگائیں۔
ترشاوہ پھلوں کی اقسام میں کاغذی لیموں زیادہ متاثر ہوتا ہے لہٰذا کاغذی لیمن کے پودوں کو سر کنڈا وغیرہ سے ڈھانپ دیں۔ جد ید دور میں سفید پولی تھین سے پودے کو ڈھانپا جا سکتا ہے۔ بڑے درختوں مثلاً شیشم، سکھ چین کی ٹہنیاں کاٹ کر چاروں طر ف سے پودے کو ڈھانپ لینا چاہیے۔(جاری ہے)
اگر بانس کے تنے دستیاب ہوں تو دونوں مخالف سمیت میں بانس کو زمین میں گاڑ کر چوٹیوں کو ملا دینا چاہیے اس طریقے سے لیموں کے پودوں کو شدید سردی سے بچایا جا سکتا ہے۔
رات کو گھاس پھوس لگانے سے پودوں کو کورے سے بچایا جاسکتا ہے۔ شدید سردی کی وجہ سے کنو کے پودے پر کھڑا پھل نرم اور پلپلا ہو جاتا ہے پانی لگانے سے پودوں میں سردی کے خلاف قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ شدید سردی یا کورے کی لہر سے چھوٹی نرسری کو بچانا بہت ضروری ہو جاتا ہے غفلت کی صورت میں تمام نرسری تھوڑے دنوں میں سردی سے سٹر جاتی ہے۔ چھوٹی نرسری کو پولی تھین سے ڈھانپ کر سردی کی شدید لہر سے بچانا چاہیے۔ شدید سردی اور کورے کی صورت میں پودے کی کانٹ چھانٹ وقتی طور پر روک دینی چاہیے تاکہ پودے کی قوت مدافعت کو برقرار رکھا جا سکے۔ پودے کے تنوں کی نچلی طرف یعنی سطح زمین سے اڑھا ئی ۔ تین فٹ بورڈو پیسٹ لگانے سے موسم سرما میں تنے کی چھال پھٹنے کا احتمال بہت کم ہو جاتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.