محکمہ زراعت نے باغبانوں کو کنگز روبی ، فلیم سیڈلیس ،پرلٹ ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)باغبانوں کوکنگز روبی ، فلیم سیڈلیس ،پرلٹ ،تھامپسن سیڈلیس سمیت انگور کی دیگر اقسام کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ رواں ماہ جنوری کے دوران مذکورہ ایام میں جب انگور کی بیلیں خوابیدہ حالت میں ہو ں تو ان کی شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ قلمیں تیار کر لی جائیں اور انہیں چھوٹے چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کیلئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔