سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات 8 اور 14 فروری کو ہونگے ،نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) سندھ میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر انتخابات 8 اور 14 فروری کو ہونگے، الیکشن کمیشن نے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن کے مطابق 18 جنوری کو سندھ میں پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔کاغذات نامزدگی 20 سے 21 جنوری تک جمع ہوں گے۔

(جاری ہے)

کاغذات کی جانچ پڑتال 22 سے 23 جنوری تک مکمل ہوگی،فیصلوں کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 25 جنوری ہوگی، 27 جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹادی جائیں گی۔

دستبرداری کی آخری تاریخ 28 جنوری ہوگی، 8 فروری کو میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل، میونسپل کارپوریشن، اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہونگے، 14فروری کو یونین کمیٹی، یونین کونسل،ٹاون کمیٹی اور میونسپل کمیٹیوں پر انتخابات ہونگے

متعلقہ عنوان :