خیرپور میں بھی چھپا خزانہ مل گیا: گیس کے نئے ذخائر دریافت

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:45

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) او جی ڈی سی ایل نے خیر پور ڈسٹرکٹ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے جاری اعلامیے کے مطابق گیس کا ذخیرہ ڈسٹرکٹ خیر پور سے دریافت کیا گیا ہے، جس کے لئے 4468 میٹر تک کھدائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی نتائج کے مطابق اس دریافت سے یومیہ 23 اعشاریہ 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکل رہی ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں گیس درآمد کی جا رہی ہے، وہاں اس قسم کی دریافت سے گیس کی طلب کو پورا کرنے میں کچھ مدد ضرور ملے گی۔

متعلقہ عنوان :