واگاڈوگو: دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ اور دھماکے، 20افراد ہلاک ،متعدد زخمی
القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
ہفتہ 16 جنوری 2016 11:45
واگاڈوگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) مغربی افریقا کے ملک برکینافاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو میں دہشتگردوں نے ہوٹل پرحملہ کردیا۔ جس میں 20افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے اور معتدد کو یر غمال بنا لیا گیاجبکہ 10 افراد کی لاشیں ہوٹل سے نکال لیں ۔ ہوٹل کے باہر بم دھماکے بھی ہوئے۔ جس کے بعد شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہیں۔
برطانوی میڈیا ذرائع کے مطابق ہوٹل کے باہر2 کار بم دھماکے بھی ہوئے۔(جاری ہے)
حملے میں پولیس اہل کاروں سمیت 20افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ دہشتگردوں نے متعدد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکینافاسو کے وزیر بھی مغوی افراد میں شامل۔سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان 5گھنٹے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری۔ شہر میں 7گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ خبرایجنسی کے مطابق القائدہ نے برکینافاسو میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کم سے کم6 ہے اور حملے کے وقت ہوٹل میں150 کے قریب افراد موجود تھے۔ حملے کے وقت ہوٹل میں ایئرلائن انڈسٹری سے متعلق کانفرنس ہورہی تھی
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.