برکینافاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو میں دہشتگردوں کا ہوٹل پر حملہ، 20 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 11:32
برکینا فاسو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : برکینافاسو کے دارالحکومت واگاڈوگو میں دہشتگردوں نے ہوٹل پرحملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں 20افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے ہوٹل میں موجود متعدد افرادکو یر غمال بھی بنا لیا گیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے ہوٹل کے باہر بھی بم دھماکے کیے گئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
برطانوی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کے باہر2 کار بم دھماکے بھی ہوئے۔ حملے 20افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دوسری جانب فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکینافاسو کے وزیر بھی مغوی افراد میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو پوری طرح اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے، سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے مابین 5گھنٹے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
شہر میں 7گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیاہے - غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق القاعدہ نے برکینافاسو میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد کم از کم6 ہے اور حملے کے وقت ہوٹل میں150 کے قریب افراد موجود تھے۔ حملے کے وقت ہوٹل میں ایئرلائن انڈسٹری سے متعلق کانفرنس ہورہی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.