صنعاء:یمن میں حوثی باغیوں میں پھوٹ پڑگئی باہمی لڑائی میں اہم راہنما ہلاک

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 11:12

صنعاء (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیاوٴں نے شمالی صوبے الجوف میں اپنے ایک رہ نما عبداللہ محمد الضمین کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ الضمین کو دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع علاقے شملان میں موت کے گھاٹ اتارا گیا۔مقتول پر معزول صدر علی صالح کے دور حکومت میں قومی سلامتی کے ادارے سے تعلق رکھنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

عبداللہ الضمین کو الجوف صوبے میں حوثی باغیوں کا ایک ہم ترین لیڈر شمار کیا جاتا تھا۔یہ واقعہ دارالحکومت صنعاء میں حوثی باغیوں کے ہاتھوں الجوف کے ہی قبائل سے تعلق رکھنے والے ایک اور لیڈر کے قتل کے 5 روز بعد پیش آیا ہے۔عبدالولی العکیمی کو مسلح باغیوں نے آپس کے جھگڑے کے بعد موت کی نیند سلا دیا تھا۔ العکیمی کو الجوف صوبے میں ملیشیاوٴں کا ایک اہم ترین ہمنوا سمجھا جاتا تھا۔یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے عرب اتحادی افواج کی فضائی معاونت کے ساتھ الجوف صوبے کو باغیوں سے آزاد کرالیا تھا۔

متعلقہ عنوان :