کراچی مین رات گئے سیکورٹی اداروں کی کاروائی، 4 افغان فوجی گرفتار کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جنوری 2016 00:22

کراچی مین رات گئے سیکورٹی اداروں کی کاروائی، 4 افغان فوجی گرفتار کر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء)کراچی مین رات گئے سیکورٹی اداروں کی کاروائی کے دوران 4 افغان فوجی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے رات گئے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران 4 افغان فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان افغان فوجی اہلکاروں کا تعلق افغانستان کے صوبہ غزنی سے بتایا جا رہا ہے۔ یہ فوجی اہلکار افغان انٹیلی جنس ادارے کے ماتحت کام کرتے ہیں اور پاکستان میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ گرفتار فوجی اہلکاروں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔