آئی جی پولیس کا دو تھانوں کا اچانک دورہ،پولیس افسران کو تھا نوں میں سائلین کے سا تھ خو ش اخلا قی کے سا تھ پیش آ نے ان کے معاملا ت تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف سخت کا رروائی کر نے کی ہد ا یات

جمعہ 15 جنوری 2016 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس کا دو تھانوں کا اچانک دورہ،پولیس افسران کو تھا نوں میں سائلین کے سا تھ خو ش اخلا قی کے سا تھ پیش آ نے ان کے معاملا ت تر جیح بنیا دوں پر حل کر نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف سخت کا رروائی کر نے کی ہد ا یات جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد نے وفاقی دار الحکومت کے دو تھانوں شہزاد ٹاؤن اور کھنہ کا اچانک دورہ کیا ۔

اس دوران ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی کارکردگی کو تسلی بخش پایا،آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں ،متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز ،ایس ڈی پی اوز اور زونل ایس پی کو ہدایات کی کہ وہ تھانہ جات کا ریکارڈ درست طور پر مرتب رکھیں۔

(جاری ہے)

تھانوں میں آنے والے لوگوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔ان کے مسائل ؍معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر اور میرٹ پر حل کریں اورتھانہ جات کی صفائی خصوصاً مہیا کیے گئے سرکاری وسائل کی حفا ظت کو بھی یقینی بنا یا جا ئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھانو ں میں آنے والے شہر یو ں کے ساتھ کسی قسم کی بدتمیزی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔آئی جی اسلام آباد نے سپروائزری افسران کو اپنے ماتحت عملہ کے مسائل کے فوری حل کی ہدایات بھی دیں۔انہو ں نے کہا کہ تمام افسران عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں خصوصاًڈکیتی ،راہزنی ،سٹریٹ کرائم ،کارچوری اور موٹر سائیکل و گھریلو چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے سخت تر ین اقداما ت کئے جا ئیں ۔

انہو ں نے کہا کہ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائیں ۔آئی جی پی نے اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو فوری طور پر باقاعدگی سے انعامات دینے جبکہ خراب کارکردگی کے حامل اہلکاران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا عندیہ دیا۔آنے والے دنوں میں آئی جی اسلام آباد دیگر تھانہ جات اور اسلام آباد پولیس کی مختلف فارمیشنز میں اچانک دوروں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :