چیئرمینوں کے احتجاج کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر جھوٹ پر مبنی اور پارٹی کے خلاف ایک منظم سازش ہے
انجم عقیل خان، فرحانہ قمر رکن قومی اسمبلی
جمعہ 15 جنوری 2016 22:36
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان،رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمر،نو منتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان ،چودھری منیر اشرف ، راجہ وحید الحسن،راجہ اشفاق ،محمد سجاد،ملک ساجد،ملک آفتاب،ملک رضوان،حفیظ الرحمن،فرمان مغل،حاجی گلفراز نے نوائے وقت میں چیئرمینوں کے احتجاج کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے اس خبر کو پارٹی کے خلاف ایک منظم سازش قرا ردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس قسم کا نہ تو کوئی احتجاج کیاگیا اور نہ ہی کوئی ایسا سوچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام منتخب چیئرمین پارٹی قائد وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت اور ان کے فیصلوں پر مکمل اعتمادکرتی ہے اور وہ جس کو بھی میئر یا ڈپٹی میئر کیلئے منتخب کریں گے ہم سب اس کو مکمل سپورٹ کریں گے ۔(جاری ہے)
اور آج ہونے والے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں تمام چیئرمین پارٹی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ،مسلم لیگ (ن) کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے اور وہ مکمل طور پر متحد ہے ۔ اس سلسلے میں شائع خبر میں رَتی برابر بھی سچائی نہ ہے۔تمام منتخب چیئرمین اپنے حقوق کی خاطر انجم عقیل خان کے گھر گئے اور انہوں نے پورا یقین دلایا ہے کہ این اے48 کے حقوق اعلیٰ قیادت سے دلوائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.