چین ، کینیڈا سے منشیات سمگل کرنیوالے انتہائی مطلوب گروہ کے 22 ملزمان گرفتار

جمعہ 15 جنوری 2016 21:59

چنگ دو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء/شنہوا) چینی پولیس نے کینیڈا سے چین منشیات سمگل کرنیوالے انتہائی مطلوب گروہ کے22افراد کو ایک چھاپے کے دوران گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

جنوبی مغربی چین کے صوبہ سیچوان میں کسٹم کے ادارے کے نائب سربراہ نی ژاؤ نے جمعرات کو تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے چھاپے کے دوران8کلوگرام سے زائد میری جوانا بھی برآمد کی،کسٹم پولیس نے گذشتہ سال بھی شمالی امریکہ سے چین آنیوالے میری جوانا کے15پورسلز کو قبضے میں لیا تھا جن کی تفتیش میں یہ سامنے آیا کہ یہ مافیا کینیڈا سے اس کاروبار کو چلارہاہے۔

متعلقہ عنوان :