جاپان دیاؤ جزیروں کے معاملہ پر حقائق مسخ نہ کرے،چین

جمعہ 15 جنوری 2016 21:59

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء/شنہوا) چین نے جاپان پر زوردیا ہے کہ دیاؤجزیروں کے معاملہ پر حقائق کو مسخ نہ کیا جائے،چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جمعرات کو سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیے گئے بیان میں کہاگیا ہے کہ دیاؤ جزیروں پر چین کا موقف بالکل واضح ہے،چینی وزارت دفاع کی جانب سے یہ بیان جاپان کی جانب سے اس موقف کو اختیار کرنے کے بعد سامنے آیاہے کہ دیاؤ جزیروں پر12نارٹیکل مائیلز میں چینی کشتیوں پر علاقہ چھوڑنے کا کہا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دیاؤ جزیرے زمانہ قدیم سے چین کی خودمختاری کاذریعہ ہیں اس جزیرے پر گشت کرنے کا مکمل اختیاررکھتے ہیں،چینی فورسز اپنی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :