سندھ اسمبلی سے کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل پاس کروانا پیپلز پارٹی کی چال ہے ، پی پی پی کچھ بھی کرلے،آصف زرداری کی کرپشن نہیں بچا سکے گی،قوم کا پیسا قوم کو ملے گا

آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجدکی مرکزی شعبہ اطلاعات کے عہدیداروں سے گفتگو

جمعہ 15 جنوری 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرمحمد امجد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہے کچھ بھی کرلے،آصف علی زرداری کی کرپشن نہیں بچا سکے گی،قوم کا پیسا قوم کو ملے گا،سندھ اسمبلی سے کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل پاس کروانا پیپلز پارٹی کی چال ہے۔وہ گزشتہ روز مرکزی شعبہ اطلاعات کے عہدیداروں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا یہ بل پاس کروانا بدنیتی پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

دراصل پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور پارٹی کی دیگر کرپٹ اور جرائم پیشہ قیادت کو قانون کے شکنجے سے بچانے کے لئے نت نئی چالیں چل رہی ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت نے رینجرز اختیارات میں کمی کے لئے اقدامات کئے اور اب یہ بل پاس کروایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی قیادت کے جرائم سے آگاہ ہے اور یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ وہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں آجائیں گے۔چنانچہ وہ اپنی قیادت کو بچانے کے لئے کسی بھی قسم کے اقدامات کرنے سے گریز نہیں کررہی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کا یہ اقدام ناانصافی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔آل پاکستان مسلم لیگ اس کی بھرپور مزمت کرتی ہے۔