شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں پاک یو ایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیس اسکالر شپ کے تحت مستحق طالبات میں فی کس 56 ہزار روپے کے چیک تقسیم

جمعہ 15 جنوری 2016 21:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں پاک یو ایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیس اسکالر شپ کے تحت مستحق طالبات میں فی کس 56000/- روپے کے چیک تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سکالر شپ کی قل رقم 20.276 ملین ہے جو 51 طالبات کو دی جانی ہیں جس میں سے 31 طالبات انڈر گریجویٹ پروگرام سے جبکہ 20 طالبات گریجویٹ پروگرام سے ہونگی ۔ آج فیز ٹو کے تحت 13 طالبات میں چیک تقسیم کئے گئے جن میں سے 9 طالبات بی ایس جبکہ چار طالبات ماسٹر پروگرام کی تھیں جنہوں نے فی کس 56000/- کے چیک وصول کئے ۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور نے چیک پانے والی طالبات کو مبارکباد دی ۔