آسٹریلیا نے اپنی سرزمین پر ون ڈے میچز میں مسلسل زیادہ فتوحات کا ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ریکارڈ برابر کر دیا

جمعہ 15 جنوری 2016 21:10

آسٹریلیا نے اپنی سرزمین پر ون ڈے میچز میں مسلسل زیادہ فتوحات کا ویسٹ ..

برسبین ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) آسٹریلوی ٹیم نے اپنی سرزمین پر ون ڈے میچز میں مسلسل زیادہ فتوحات کا ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ کینگروز نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 16 ویں کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

کینگروز یہ کارنامہ انجام دینے والی مشترکہ طور پر دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 1986ء سے 1990ء کے دوران ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 16 فتوحات حاصل کی تھیں جبکہ سری لنکا کو بھی اپنی سرزمین پر مسلسل 16 میچز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :