علامہ اقبال کا پیغام نئی نسل تک پہنچانے کیلئے ہمہ جہتی پالیسی شروع کر رہے ہیں‘عرفان صدیقی

اقبال کی فکر سوچ اور نظریات کے فروغ کیلئے بہت سے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ‘وزیراعظم کے مشیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 جنوری 2016 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال کا پیغام نئی نسل تک پہنچانے کیلئے آج سے ہمہ جہتی پالیسی شروع کر رہے ہیں ، اقبال کی فکر سوچ اور نظریات کے فروغ کیلئے بہت سے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ، علامہ اقبال کی فکر سے دوری کے نتیجے میں کئی بیماریوں نے جنم لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزار اقبال کے دور ہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،اس موقع پر عارف نظامی ، بشریٰ اعجاز، منیب اقبال، رحمت علی رازی ، منو بھائی ، عطاء الرحمن ، صغریٰ صدف ، سعادت سعید اور دیگر موجود تھے۔عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال نہ صرف ہماراماضی تھے بلکہ وہ ہمارا حال اور مستقبل ہیں،علامہ اقبال کے فکر ، سوچ اور نظریات سے دوری کی وجہ سے کئی بیماریوں نے جنم لیا ہے جن میں تفرقہ بازی ، نسلی اور علاقائی تعصب پیدا ہوئے ۔

علامہ اقبال نے ہمیشہ اس سوچ کی نفی کی ، انہوں نے ہمیشہ حرکت اور جدوجہد کا درس دیا ۔ نئی نسل کو اقبال کے پیغام سے متعارف کروانے کی ضرورت ہے ۔ اس مقصد کیلئے ہم اقبال کی فکر سوچ اور نظریات کے فروغ کے حوالے سے بہت سے پروگرام ترتیب دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :