لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج جاری

جمعہ 15 جنوری 2016 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج جمعہ کو بھی جاری رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پروگرام کے کوآرڈینٹر کی بے طرفی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے جمعہ کے روز بھی سعید سرہندی روڈ پر علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت آل پاکستان لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمپلائیز ایسوسی ایشن کی رہنماؤں ذکیہ بھٹو ، شہناز رانجھن ، میر اکبر و دیگر نے کی ہیلتھ ورکرز نے کوآرڈینٹر کے خلاف شدید نعرے بازی اور برطر فی کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمیں چھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی اور کوآرڈینٹر فیروز دھاریجو کے تبادلے سمیت دیگر جائز مطالبات کو منظور نہیں کیا جائے گا ہم احتجاج جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :