تھر کی زندہ لاشوں کیلئے ضمیر جھنجھوڑنے ’لاشیں‘سڑکوں پر آگئیں

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 20:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء ) شہری اتحاد کاہاتھوں میں علامتی جنازے اٹھا کر تھر میں معصو م بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج نعرے بازی سپریم کورٹ نوٹس لے مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھر, مٹھی کے صحرائی علاقوں میں معصوم بچوں کی اموات پر شہری اتحاد کے کارکنوں نے مولانا عبید اﷲ بھٹو , حبیب اﷲ انصاری , اشفاق بھٹی دیگر کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک پر ہاتھوں میں بچوں کے علامتی جنازے اٹھا کر سندھ حکومت اور محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ظالموں جواب دو خون کا حساب دو , قاتل قاتل ک فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کے باعث مٹھی , تھر سمیت دیگر علاقوں میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اسپتال میں ادویات اور غذائی قلت ہے انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں مصوم بچوں کی اموات کو نوٹس لیا جائے اور سندھ حکومت کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :