پشاور، ترقیاتی منصوبوں کے مارکیٹ ریٹ سسٹم سے متعلق کمیٹی کا اجلاس
جمعہ 15 جنوری 2016 20:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ترقیاتی منصوبوں کے مارکیٹ ریٹ سسٹم سے متعلق بنائی جانے والی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کی سربراہی میں سی اینڈڈبلیو سیکرٹریٹ پشاورمیں منعقد ہوا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو انجینئر محمد آصف خان،سیکرٹری پبلک ہیلتھ نظام الدین،سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین،سیکرٹری آبپاشی طارق راشد،ڈائریکٹر پی ڈی اے امین الدین اور چیف انجینئر سینٹر فضل کبیر خان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں مارکیٹ ریٹ سسٹم کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا اور موجودہ مارکیٹ ریٹ سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں کودور کرنے کے لئے اقدامات پر تفصیلی بحث کی گئی۔(جاری ہے)
اس موقع پر مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب نے سیکرٹری سی اینڈڈبلیو کی سربراہی میں مختلف محکموں کے تکنیکی نمائندوں پر مشتمل ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی۔
ذیلی کمیٹی دو ہفتے کے اندر مارکیٹ کا سروے کر کے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے مارکیٹ ریٹ سسٹم میں خامیاں دور کرنے اور بہتری کے لئے ترمیم کی تجاویز پیش کرے گی جس کی حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔مشیر مواصلات نے متعلقہ حکام کو مارکیٹ ریٹ سسٹم سے متعلق تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی ہدایت بھی کی تاکہ مزید کسی تاخیر کے بغیر ایم آر ایس میں موجود خامیوں کو دور کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.