Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ مخلوط صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر امجد علی

جمعہ 15 جنوری 2016 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ مخلوط صوبائی حکومت سرکاری ملازمتوں میں میرٹ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع سوات کے حلقہ پی۔کے۔82 کی مختلف یونین کونسلوں میں محکمہ تعلیم میں بھرتی ہونے والے کلاس فورملازمین کی تعیناتی کے حکمنامے تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ جن بھرتی ہونے والوں کوتعیناتی کے حکمنامے ملے ہیں وہ اس کے صحیح حقدار تھے اور حقدار کو اس کا جائز حق پہنچانا پی ٹی آئی کامنشور ہے۔ تاہم اگرکسی کو اس میں کوئی ابہام نظرآتا ہے تو وہ ان حکمناموں کو چیلنج کرسکتے ہیں۔ انہوں مزید کہا کہ سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے اورانہیں دورجدید کے تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔کیونکہ تعلیمی سہولیات کا فقدان معیاری تعلیم کی فراہمی میں رکاوٹ کا موجب بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت اپنے بجٹ کا خطیر حصہ تعلیم پر خرچ کررہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :