پہلاڈسٹرکٹ شیخ محمدی فاؤنڈیشن سنوکر ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا

کہ اگر ہمیں ملک کی سپورٹس کو دنیا کے مدمقابل لانا ہے تو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دینا ہوگا،سید زربادشاہ

جمعہ 15 جنوری 2016 19:34

پہلاڈسٹرکٹ شیخ محمدی فاؤنڈیشن سنوکر ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) پشاور ڈسٹرکٹ کی سطح پر پہلا شیخ محمدی فاؤنڈیشن سنوکر ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیاہے ،جس کا افتتاح شیخ محمدی سادات فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین سید زربادشاہ نے کیا اس موقع پر ارگنائزنگ سیکرٹری بختیار احمد،حاجی شہریار قتاش خیل سمیت کثیر تعدادمیں معززین علاقہ و کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

17جنوری تک منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ضلعی پشاور کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،افتتاحی کے موقع پر نمائشی میچ میں محمد اسماعیل نے خالد شاہ کو ہرایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آل پاکستان شیخ محمدی سادات فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین سید زربادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوامیں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو پالش کرکے سامنے لاناہے ۔

جسکے لئے ایک بہترین پلان تشکیل دیدیاہے جسکے تحتصوبے کے مختلف اضلاع میں کلبوں اورتعلیمی داروں کے مابین کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال، ٹینس، آرچری، ڈارٹس،رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائینگے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں ملک کی سپورٹس کو دنیا کے مدمقابل لانا ہے تو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دینا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :