پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلی اور فاسٹ باؤلرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،سیریز کے دوسرے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی ایوارڈ تقریب میں گفتگو

جمعہ 15 جنوری 2016 19:31

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے اچھی ..

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹیٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلی اور فاسٹ باؤلرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،سیریز کے دوسرے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ایوارڈ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میچ میں فتح پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے، محمد حفیظ نے بہترین اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی تو فاسٹ باؤلرز نے زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 170 ایک اچھا ہدف تھا اور ہم پرامید تھے کیونکہ ہماری باؤلنگ لائن اس ہدف کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ بہترین ٹیم ہے جس نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف بہترین میچ کھیلے اور یہ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عمر گل اور محمد عامر نے اچھی باؤلنگ کی اور وہاب ریاض نے بھی زبردست باؤلنگ کرائی، جیت کا کریڈٹ فاسٹ باؤلرز کو دوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اس سیریز کا ہر میچ اہم ہے کیونکہ ٹی 20 ورلڈکپ آ رہا ہے اور ہم ہر میچ جیت کر اعتماد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔شاہد خان آفریدی اپنی بہترین پرفارمنس دینے اور میچ جیتنے پر انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے اور جب انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جانے لگا تو اس وقت ان کی باؤلنگ اور بیٹنگ کا ذکر کیا گیا جس پر شاہد خان آفریدی نے فوراً لقمہ دیا کہ انہوں نے 3 کیچ بھی پکڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :