بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کے الزام میں ہندوسینا کے سربراہ وشنوگپتا کو حراست میں لے لیاگیا

جمعہ 15 جنوری 2016 18:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کے الزام میں ہندوسینا کے سربراہ وشنوگپتا کو حراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ہندوسینا کے سربراہ کو پی آئی اے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے ایک دن بعد ہی حراست میں لے لیا ٗہندوسینا کارکنان نے باراکھامباروڈپر واقع پی آئی اے کے دفتر میں دھاوابول دیاتھا اور کئی کمپوٹرتوڑکر دستاویزات بھی پھاڑدی تھیں ٗدہلی پولیس موقع پر پہنچی اور24سالہ للت الیاس امیت کو حراست میں لے لیا ٗ دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی تاہم اب وشنوگپتا کو حراست میں لے لیا گیا حملہ آوروں کی طرف سے پمفلٹ بھی چھوڑے گئے جن پر لکھاتھاکہ داؤدابراہیم اور حافظ سعید کو حوالے کیے جانے تک بھارت کو پاکستان سے تعلقات نہیں رکھنے چاہیں ۔

متعلقہ عنوان :