وفاقی وزیر امور کشمیر کے بیان کو غلط رنگ دیکر ایشو بنایا جارہا ہے، شاہ غلام قادر

آزاد خطہ کے باشعور عوام ن لیگ کو امید کی کرن سمجھتے ہیں، مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات، امنگوں کے مطابق حل کیا جائیگا، اقوام متحدہ اس سلسلے میں کردار اداکرے، رہنماء (ن) لیگ آزاد کشمیر

جمعہ 15 جنوری 2016 18:10

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر سابق سپیکر آزادکشمیر اسمبلی چار روزہ سیاسی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان کا ہجوم امڈ آیا اس موقع پر کارکنان اپنے محبوب قائد کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال دکھائی دیئے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ غلام قادر نے کہا وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کے بیان کو غلط رنگ دے کر ایشو بنایا جا رہا ہے جس کے پیچھے کرپٹ حکومت اپنی کرپشن چھپانا چاہتی ہے آزاد خطہ کے باشعور عوام مسلم لیگ ن کو امید کی واحد کرن سمجھتے ہیں مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے گا اقوام متحدہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے کہ میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں چار نکاتی ایجنڈہ پیش کر کے کشمیری عوام کی بہترین ترجمانی کی ہے ان کے اس عمل نے کشمیریوں عوام کے دل جیت لیئے ہیں چار نکاتی فارمولہ پر عملدرآمد کر کے جنوب مشرقی ایشیاء میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے تاہم بھارت کی روائیتئی ہ ہٹ دھرمی پر عالمی برادری کی آنکھیں کھل جانی چاہیئں میاں محمد نواز شریف دہشت گردی کے چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کا کردار لائق تحسین ہے جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں آزاد کشمیر کے باشعور عوام آزادکشمیر میں حقیقی تعمیروترقی،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن فری معاشرے کے قیام اور حقیقی جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے قائد میاں نواز شریف کے بازو مضبوط کریں آنے والا دور انشاء اﷲ مسلم لیگ(ن)کا دور ہو اگا ہ آنیوالے عام انتخابات میں کشمیری عوام کو استحصالی ٹولے سے نجات دلائیں گے ا ور مسلم لیگ (ن)کے کا رکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں کسی طور پرمایوس نہیں کیا جائے گا صدرمسلم لیگ(ن)میں محمد نواز شریف پیغام قریہ قریہ پہنچانے کیلئے مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں نے شبانہ روز جدوجہد کی ہیں ہے آنے والا دور انشاء اﷲ مسلم لیگ ن کا دور ہو گا جس میں حقیقی جمہوری اقدار کو فروغ دیتے ہوئے آزادکشمیر کی حقیقی معنوں میں تعمیر و ترقی کی نئی جہتوں سے روشناس کرایا جائے گا کہا ا مسلم لیگ (ن)اقتدار حاصل کر کے آزادخطہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ا اقتدار حاصل کرنے کے بعد قائد میاں نواز شر یف کی ولولہ انگیز ،نڈر اور بے باک قیادت میں آزادکشمیر حقیقی تعمیر وترقی کے نئے دور میں داخل ہو گا اس موقع پرشاہ غلام قادر نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے لوگ جوق در جوق مسلم لیگ(ن)کے جھنڈے تلے جمع ہو رہے ہیں ۔