برازیل کی بندرگاہ میں کیمیکل کے کنٹینر ز میں آگ لگ گئی ،، زہریلے دھویں کے باعث 40 افرادہسپتال منتقل

جمعہ 15 جنوری 2016 17:24

برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء )برازیل کی بندرگاہ سینٹوس میں کیمیکل سے بھرے کئی کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی، زہریلے دھویں کے باعث 40 افراد کو طبی امداد کیلئے سپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی سب سے بڑی بندرگاہ پر کنٹینر میں آگ لگنے کے بعد دور دور تک گہرا دھواں چھایا ہوا ہے ، آگ لگنے پر ٹرمینل پر کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ، جبکہ میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں دروازے بندر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔دھویں کے باعث علاقے میں حدنگاہ بھی کم ہے۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔