پشاور : میرانشاہ میں‌ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئے۔ ترجمان پاک فوج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 17:22

پشاور : میرانشاہ میں‌ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 79 دہشت گردوں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میرانشاہ میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئیے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں 3 اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے انتظامیہ اور فورسز کی رٹ تسلیم کر لی ہے۔