امریکی فوج نے دنیا بھر میں داعش کے حملوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

داعش عراق اور شام میں دفاعی انداز اختیار کر چکی ہے، آنے والے دنوں میں اس دہشتگرد تنظیم کی طرف سیبغداد،ترکی اور جکارتہ طرز کے مزید حملے ہوسکتے ہیں،امریکی ملٹری سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن کی پریس کانفرنس

جمعہ 15 جنوری 2016 17:19

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) امریکی فوج نے دنیا بھر میں دہشت گرد گروپ آئی ایس(داعش ) کے حملوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ملٹری سینٹرل کمانڈ کے سربراہ اور مشرق وسطیٰ سے متعلق فوجی معاملات کے نگران جنرل لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی ایل عراق اور شام میں دفاعی انداز اختیار کر چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ہم اس تنظیم کی طرف سے دہشت گردانہ حملوں میں مزید اضافے کی توقع کر سکتے ہیں، ویسے ہی جیسے رواں ہفتے بغداد اور ترکی میں ہوئے اور تازہ ترین جکارتہ میں۔ امریکی جنرل کا کہنا تھاکہ حملوں میں اضافے کے خدشہ کی وجہ شام اور عراق میں اس گروپ کو پہنچنے والا نقصان اور اس پر بڑھتا ہوا دباؤ ہے۔

متعلقہ عنوان :