سنندا پْشکر کو زہر دیا گیا،ایف بی آئی نے تصدیق کردی
سنندا پْشکر کی میڈیکل رپورٹ دہلی پولیس نے وصول کر لی
جمعہ 15 جنوری 2016 17:19
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) بھارتی کانگریس کے رکن ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پْشکر کے قتل کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے ، سنندا کی میڈیکل رپورٹ دہلی پولیس نے وصول کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ سنندا پْشکر کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطا بق پولیس حکام نے ایف بی آئی کی رپورٹ پر بھارتی میڈیکل بورڈ کو مشاہدے کی ہدایت کی تھی ، ایف بی آئی رپورٹ کے مطابق سنندا پْشکر کو زہر دیکر قتل کیا گیا تھا۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نئی دہلی پولیس کو موصول ہوگئی ہے ، دہلی پولیس کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس خصوصی کمشنر برائے امن و امان دیپک مشرا اس رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ششی تھرور کو دوبارہ عدالتی کارروائی کا سامنا کر ناپڑ سکتا ہے سنندا پْشکر جنوری 2014 میں نئی دلی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.