بھارتی وزیر داخلہ کی زیر صدارت پٹھان کوٹ حملے پر ہونے والی پیش رفت بارے اہم اجلاس،ملکی سیکورٹی ، پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امورپر تبادلہ خیال

جمعہ 15 جنوری 2016 17:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت پٹھان کوٹ حملے پر ہونے والی پیش رفت بارے اہم اجلاس ہواجس میں ملکی سیکورٹی ، پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امورپرگفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وزیر دفاع منوہر پاریکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ،بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکریٹری داخلہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسکے بعد منوہر پاریکر اور راج ناتھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امورپرگفتگو کی گئی۔