سینیٹ، غیر ملکیوں (ترمیمی) بل 2015ء اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری

پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2016ء قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا

جمعہ 15 جنوری 2016 17:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) سینیٹ نے غیر ملکیوں (ترمیمی) بل 2015ء اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے جبکہ پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2016ء قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ جمعہ کو اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے دونوں بل منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے ‘ چیئرمین نے ایوان سے دونوں بلوں پر الگ الگ شق وار منظوری حاصل کی۔

(جاری ہے)

ایوان بالا نے اتفاق رائے سے دونوں بلوں کی منظوری دے دی۔اجلاس کے دور ان پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2016ء قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ پاکستان بیت المال ایکٹ 1991ء میں مزید ترمیم کا بل پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2016ء قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لایا جائے جس کی ایوان نے منظوری دے دی جس کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ چیئرمین نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :