چینی کسٹم نے لومڑی کی فر کی سمگلنگ کے بہت بڑے گروہ کا قلع قمع کردیا

جمعہ 15 جنوری 2016 16:46

ہانگ ژو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء)مشرقی چین میں ہانگ ژو کسٹم نے 880ملین یوآن (134ملین امریکی ڈالر) مالیت کی لومڑی کی فر سمگل کرنے والے ایک گروہ کا سراغ لگایا ہے اس کا اعلان جمعہ کو کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دسمبر میں گروہ کے ساتھ ارکان کو گرفتار کیا گیا اور لومڑی کے فر تقریباً350000 ٹکڑے ضبط کر لیے گئے ، یہ ہانگ ژو کا فر کی سمگلنگ کا اب تک کا سب سے بڑا کیس ہے ۔کسٹم حکام کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے 2010اور 2013کے درمیان فن لینڈ سے لومڑی کی فر غیرقانونی طورپر برآمد کی ، انسداد سمگلنگ پولیس کے ایک کسٹم اہلکار وائی یو بگ ہوا کے مطابق بڑھتی ہوئی مانگ اور اعلیٰ گریڈ کی فر کی اچھی قیمت سمگلنگ کی وجہ سے ہو سکتی ہے ۔