چین کا زیادہ مشمولہ مالیاتی سروسز فراہم کرنے کا عزم

جمعہ 15 جنوری 2016 16:45

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) چینی کابینہ سٹیٹ کونسل نے بینکاری اور قرضہ دینے کی خدمات کو عام آدمی کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کا وعدہ کیا ہے بالخصوص دورافتادہ علاقوں میں ۔

(جاری ہے)

اس نے پیپلز بینک آف چائینا اور چائنا بینکنگ ریگولیٹر ی کمیشن کو کاشتکاروں ،چھوٹے کاروباری مالکان ،کم آمدن والے شہری عوام ،معذور اور عمررسید ہ افراد کے لیے قابل استطاعت مناسب اور محفوظ فنانشل سروسز فراہم کرنے کا اہتمام کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے،سٹیٹ کونسل کی طرف سے جمعہ کو جاری کیے جانے والے مشمولہ فنانس کی ترقی کے بارے میں 2016-2020کے منصوبے کے مطابق چین دیہات میں مزید بینک قائم کرے گا ،بینکاری کی لاگت میں کمی کرے گا اور فنانشل پراڈیکٹ میں اختراع کی حوصلہ افزا ئی کرے گا ، اس منصوبے میں رسک کنٹرول کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بینکوں کی نگرانی اولین ترجیح ہونی چاہئے ۔