Live Updates

پاکستا ن تحریک انصاف میں اپنے دوست لا سکتا تھا لیکن میں نہیں لایا۔ پی پی پی جمہوریت نہ ہونے کے باعث سندھ تک محدود ہو گئی ہے ، پیپلز پارٹی میں ایک کاغذ کے ٹکڑے پر ہی پارٹی چئیر مین کا انتخاب ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 16:29

پاکستا ن تحریک انصاف میں اپنے دوست لا سکتا تھا لیکن میں نہیں لایا۔ پی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : پاکستا ن تحریک انصاف میں اپنے دوست لا سکتا تھا لیکن میں نہیں لایا ۔ میرٹ نہ ہونے سے ہم دوسرے معاشروں سے پیچھے رہ گئے۔ پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانا آئینی ذمہ داری ہے۔لوگوں کو لگا کہ پی ٹی آئی انٹر اپارٹی الیکشن بھول جائے گی ۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف میں تنطیمی بنیادوں پر الیکشن کروائے جائیں گے اور ہر تنظیمی سطح پر پی ٹی آئی میں براہ راست الیکشن ہوں گے۔

جسے الیکشن کمیشن پوری طرح کنٹرول کرے گا ۔ عبوری نگران ہر سطح پر بااختیار ہوں گے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام تنظیموں کو تحلیل کیا جا چکا ہے، 25اپریل سے قبل پی ٹی آئی میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمہوریت لانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ خاندانی سیاست کے خاتمے اور جمہوریت کے فروغ کے لیے میں نے پارٹی بنائی۔

بہتر پاکستان بنانے کا آغاز اپنی پارٹی سے کرنا ہو گا ، میرٹ کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی ، پی پی پی جمہوریت نہ ہونے کے باعث سندھ تک محدود ہو گئی ہے ، پیپلز پارٹی میں ایک کاغذ کے ٹکڑے پر ہی پارٹی چئیر مین کا انتخاب ہو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی میں اکثریت انٹرا پارٹی الیکشن کے حق میں تھی ، عمران خان نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا بلدیاتی الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی جڑیں مزید مضبوط ہو گئی ہیں۔ اور ہمارا عزم ہے کہ پی ٹی آئی کو ایک ادارہ بنا دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات