کراچی ،بچے سمیت دو افراد کی لاشیں بر آ مد

جمعہ 15 جنوری 2016 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں سے ایک بچے سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ نیو سبزی منڈی کے قریب حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے جوکھیوگوٹھ سے بچے کی نعش کی اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کرجائے وقوعہ کاجائزہ لیااورنعش کوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا،بچے کی عمر8دن بتائی جاتی ہے،پولیس نے علاقے سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

سعید آباد 100فٹ روڈمحمدی چوک کے قریب کھلے مین ہول سے ملنے والی نعش کی شناخت ہوگئی،مقتول کی شناخت زاہد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے اوروہ بس چلاتا تھا۔پولیس نے نعش کوگٹر سے نکال کرپوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیاہے،قتل کی واردات کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔دوسری جانب نیوسبزی منڈی میں ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی،حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا اورنامعلوم گاڑی نے خاتون کوکچل دیا،جاں بحق خاتون کی شناخت زہرہ کے نام سے ہوئی ہے،حادثہ کے بعد ریسیکورضاء کاربھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اورجاں بحق خاتون کی نعش کوضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :