پٹھان کو ٹ حملہ کیس:”را“ جیت گئی ،مودی سرکار ہار گئے،رحمن ملک

جمعہ 15 جنوری 2016 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ”را“ اپنے منصوبوں میں کامیاب ہوگئی اور مودی ہار گیا ہے ، پٹھان کون حملہ جیش محمد نے نہیں کیا اس میں انڈیا کے ہی لوگ شامل ہیں ، اقتصادی راہداری کے منصوبے پر حکومت کو تحفظات دور کرنے چاہیے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس حملے کا کیس رجسٹرڈ ہونا چاہیے اس حوالے سے عالمی عدالت میں جاؤں گا آج تک اس حملے کے ملزمان گرفتار نہیں کئے جاسکے پاکستان بھارت کے مذاکرات میں ”را“ سازشیں کررہی ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ اگر انڈیا اور پاکستان مل کر بیٹھیں گے تو کشمیر پر بات ہوگی جب بھی کوئی مذاکرات کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں تو انڈیا کی ایجنسی ”را“ ان کو ناکام بنا دیتی ہے انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے میں جیش محمد ملوث نہیں بلکہ یہ حملے انڈیا کے لوگوں نے ہی کئے ہیں انڈیا کی سکیورٹی ایجنسی را نہیں چاہتی کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات بہتر ہوں مودی سرکار جب بھی کوئی مذاکرات کی کوشش کی ہے تو را نے اس کو ناکام بنایا ہے نواز شریف اور مودی دونوں کی کوشش کی تھی کہ مذاکرات ہونے چاہیے لیکن را کی سازشوں کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہوسکے رحمان ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اقتصادی راہداری کے منصوبے پر جن لوگوں کو تحفظات ہیں لیکن طریقہ کار ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے آوازیں اٹھائی جارہی ہیں