سندھ حکومت نے ملزمان کو آزاد کرنے کے اختیار سے متعلق بل تیارکرلیا

جمعہ 15 جنوری 2016 16:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) سندھ حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2015 تیار کرلیا ہے، جس کے مطابق صوبائی حکومت کو کسی بھی عدالت میں زیرسماعت مقدمہ ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل 2015 تیار کرلیا جسے منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بل کے متن کے مطابق قانون میں ترمیم کے بعد حکومت کسی بھی ملزم کو رہا کرسکتی ہے اور ریاست کو کسی بھی عدالت بشمول انسداددہشت گردی کی عدالت میں زیرسماعت مقدمہ ختم کرنے کا اختیار حاصل ہوگا جب کہ پراسیکیوٹرجنرل یا پبلک پراسیکیوٹر مقدمہ ختم کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائیگا۔

متعلقہ عنوان :