جمشید دستی نے کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس پونے گھنٹے کے لئے ملتوی کرادیا

جمعہ 15 جنوری 2016 16:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آزاد رکن جمشید دستی نے ایک موقع پر کورم کی نشاندہی کر دی اور کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پونے گیارہ بجے جمشید دستی نے کورم کی نشاندہی کی جس پر گنتی کی گئی اور کورم مکمل نہ ہونے کے باعث سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی اور کورم پورا ہونے پر اجلاس 11:25 منٹ پردوبارہ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :