کراچی : سندھ اسمبلی میں انوکھا بل منظور۔۔حکومت کسی بھی کیس کو ختم کروا سکیتی ہے، بل کا متن
اپوزیشن جماعتوںکا شدید احتجاج، بل کی منظوری کو سندھ حکومت کی بد دیانتی قرار دے دیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 14:47
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نےسندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل2015 اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کا متن تھا کہ صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی عدالت سمیت کسی بھی عدالت میں زیر سماعت مقدمات ختم کر سکتی ہے ، بل کے متن میں کہا گیا کہ مقدمہ ختم کرنے سے قبل عدالت سے اجازت لینا ضروری ہے۔
پبلک پراسیکیوٹر یا پراسیکیوٹر جنرل مقدمہ ختم کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گا۔ بل میں مزید کہا گیا کہ حکومت کسی بھی ملزم کو رہا کر سکتی ہے ، خوصی طور پر جس مقدمے میں حکومت مدعی ہو وہ مقدمہ ختم کر کے ملزم پر عائد کئے گئے تمام الزامات واپس لے سکتی ہے۔(جاری ہے)
سندھ اسمبلی میں آج یہ بل منظور کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بل پیش ہوتے وقت اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں خاصی ہنگامہ آرائی کی ۔
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بل ایسے پیش اور منظور کیا گیا جیسے قرارداد ہوتی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے پیچھے سندھ حکومت کی بد نیتی اور بد دیانتی پوشیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی کرپشن چھُپانے کے لیے سندھ حکومت نے یہ بل منظور کروایا ہے،حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار نہیں دینا چاہتی ۔ لیکن ہم سندھ حکومت کی یہ آمریت ہر حال میں روکیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت اس بل کی منظوری کے بعد اپنی اجارہ داری چاہتی ہے، سندھ حکومت جھوٹے مقدمات کے ذریعے اپنا خوف بٹھانا چاہتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.