حماس کی انڈونیشیا دھماکوں ،فائرنگ کی شدید مذمت، واقعہ کو دہشت گردی قرار دیدیا

جمعہ 15 جنوری 2016 14:42

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) حماس نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونیوالے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

حماس ترجمان اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں مارے جانے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔عزت الرشق نے کہا کہ انڈونیشیا میں دہشت گردی کے مرتکب عناصر پوری مسلم امہ کے دشمن ہیں۔ حماس انڈونیشیا کے امن واستحکام کی خواہاں ہے۔

متعلقہ عنوان :