اسلام آباد کے میئر اور 3ڈپٹی میئر کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع

جمعہ 15 جنوری 2016 14:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر الیکشن ہفتے کو ہو گا میئر اور 3 ڈپٹی میرز کا انتخاب رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 27 مخصوص نشستوں پر الیکشن 16 جنوری کو ہو گا ‘ میئر اور 3 ڈپٹی میرز کا انتخاب جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ‘27 مخصوص نشستوں پر پولنگ 16 جنوری کوہوگی ‘ووٹرز 50یوسیز کے چیئرمین ہیں،جنہوں نے 17خواتین،3کسان مزدور،3نوجوان،3اقلیتی اور ایک ٹیکنو کریٹ نمائندے کا انتخاب کرنا ہے جس کیلئے صبح 9سے شام 5بجے کا وقت رکھا گیاپولنگ اسٹیشن ایف ایٹ فور میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائزہے۔

مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ (ن )اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق آزاد کی شمولیت کے بعد ان کے یو سی چیئرمینز کی تعداد 31 ہو چکی ہے ‘ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اس کے 18 چیئرمین ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر انتخابات کا نتیجہ ریٹرننگ افسر 18 جنوری کو جاری کریگا اس کے بعد ایکٹ اور رولز کے مطابق الیکشن کمیشن میٹروپولیٹن کے 1 میئر اور3 ڈپٹی میئرز کے انتخاب کا شیڈول جاری کریگا یہ الیکشن جنوری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :