ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ گیس فیلڈ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی ‘ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

جمعہ 15 جنوری 2016 14:39

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ گیس فیلڈ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی تباہ ہوگئی ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے شمال میں واقع پیر گیس فیلڈ کے علاقے میں مڑز علی نامی شخص کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کر رکھا تھا ، جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، واقعہ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :