سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا ‘وزیر دفاع

قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دینگے ‘ خواجہ آصف کا بیان

جمعہ 15 جنوری 2016 14:36

سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دینگے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان 34رکنی اسلامی اتحاد کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان تنازع پر پیر کو قومی اسمبلی میں تفصیل سے بات کرینگے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دینگے۔