جرمن پراسیکیوٹرز نے انتہائی دائیں بازو کے چار ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی

جمعہ 15 جنوری 2016 14:20

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) جرمن پراسیکیوٹرز نے انتہائی دائیں بازو کے چار ایسے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے، جو قدامت پسند مسلمانوں اور مہاجرین پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے، ملزمان میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن حکام نے بتایا ہے کہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزمان کا تعلق انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ سے ہے جبکہ گرفتار شدگان کی عمریں 23 اور 57 برس کے درمیان ہیں۔

ریاستی دفتر استغاثہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کی بنیاد سن 2014ء کے اواخر میں رکھی گئی تھی جبکہ پٹرول اور دھاتی کیل استعمال کر کے بنائے گئے دیسی ساختہ بموں کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی مئی 2015ء میں کی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک حملے میں جرمنی کے مشرقی شہر لائپزگ کے قریبی علاقے بورنا کے ایک مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن بروقت گرفتاریوں کی مدد سے یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :