داعش نے انڈونیشیا میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

جمعہ 15 جنوری 2016 14:19

دمشق / جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ (داعش ) نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جکارتہ حملوں میں غیرملکیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم ابھی تک آزاد ذرائع نے داعش کے اس پیغام کے اصلی یا نقلی ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

جکارتہ میں ہونے والے بم دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں چار حملہ آوروں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکی وزیر خارجہ نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جبکہ جکارتہ میں امریکی سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :