امریکی مفرور ملزم نے اپنے وارنٹ پر لگانے کے لیے پولیس کو سیلفی بھیج دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 13:46

امریکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : آتشزدگی کے جرائم میں ملوث ایک شخص کو امریکی پولیس کافی عرصہ سے تلاش کر رہی تھی جس کے لیے امریکی پولیس نے ایک وارنٹ بھی جاری کیا۔ امریکی پولیس کے وارنٹ پر اپنی تصویر دیکھ کر مُجرم خاص خوش نہ ہوا اور امریکی پولیس کو اس وقت دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب مُجرم نے پولیس کو اپنی ایک سیلفی بھیجی اور پیغام میں کہا کہ یہ والی تصویر زیادہ اچھی ہے ، وارنٹ پر چھاپی گئی تصویر بہت بُری ہے۔

(جاری ہے)

لیما اوہیو کی پولیس نے مُجرم کی جانب سے بھیجی جانے والی تصویر اپنے فیس بپک پیج پر اپ لوڈ کر دی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مُجرم کی گرفتاری میں پولیس کی مدد کریں۔ پولیس نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہم مسٹر پگھ (مطلوب مُجرم) کے شکر گزار ہیں کہ اس نے اپنی بہتر تصویر بھجوا کر ہماری مدد ہی کی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگر مُجرم بذاتٍ خود لیما پولیس اسٹیشن آ کر اپنے اوپر عائد چارجز سے متعلق بیان دے تو اس کے اقدام کو سراہا جائے گا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس مُجرم کو متعدد کیسز میں مطلوب ہے ، طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مُجرم کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :