تھائی لینڈ میں ایک ٹریفک حادثے میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 4سیاح ہلاک ‘ چھ زخمی

جمعہ 15 جنوری 2016 13:27

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) تھائی لینڈ میں ایک ٹریفک حادثے میں میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 4سیاح ہلاک اور 6افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سیاح کرائے پر حاصل کی گئی ایک گاڑی میں بنکاک سے قدیم دارالحکومت سکھو تھائی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکراگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں ‘ زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔ پولیس نے اس شبہ کا اظہار کیا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :