گوانتانامو بے جیل میں قیدیوں کی تعداد کم کرنا ایک اہم سنگ میل ہے ‘وائٹ ہاوٴس

جمعہ 15 جنوری 2016 13:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ گوانتانامو بے جیل میں قیدیوں کی تعداد کم کرنا ایک اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے امریکی صدر کے طیارے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمی کیوبا میں واقع گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ قیدیوں کی تعداد میں یہ کمی دس یمنی باشندوں کی اومان منتقلی کے بعد ہوئی ہے۔ ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق ایک نظرثانی بورڈ نے مزید 34قیدیوں کو منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا اوباما انتظامیہ جیل بند کرنے کا منصوبہ کانگریس اور عوام کے سامنے جلد پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :